لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان گرفتار

پیر 22 دسمبر 2014 21:54

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نوا ز کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے سنگین نوعیت کے مقدمات قتل، ڈکیتی، منشیات کے مقدمات میں مطلوب روپوشوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ تھانہ پولیس نے قتل کے ملزم رمضان بگھیو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، قتل کے ملزم سعید بگھیو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ملزم محرم علی بھٹو کو آدھا پاؤ چرس سمیت، دڑی تھانہ پولیس نے قتل کے ملزم غلام مصطفی جتوئی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تعلقہ تھانہ پولیس نے ملزم صدام ککرانی کو پاؤ چرس سمیت، کیٹی ممتاز تھانہ پولیس نے قتل کے ملزم سونل جیہو کو کارتوسی پسٹل اور کارتوسوں سمیت، سول لائین تھانہ پولیس نے ملزم آصف علی جلبانی کو دو شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرکے ایسے مقدمات درج کرلیئے ہیں، اس موقعے پر ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ کاروائیوں اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کے گرفت میں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :