موئیدان اور کنڈ جھنگ میں قحط کی صورتحال کے بعد متاثرہ گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے 25 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

پیر 22 دسمبر 2014 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) موئیدان اور کنڈ جھنگ میں قحط کی صورتحال کے بعد متاثرہ گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے 25 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کے اعلان کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کی جانب سے موئیدان بچاوٴ ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں سے رابطہ کیاگیا ، اس سلسلے میں گذشتہ روز متاثر گوٹھ کے وفدنے مذاکرات کی دعوت کے بعد گلشن حدید میں پیپلز پارٹی ملیر کی آفس پہنچ کر پارٹی رہنماوٴں انفارمیشن سیکریٹری عباس تالپر اور دیگر سے مذاکرات کیے، مکینوں محمد عالم چھٹو ، غلام حسین چھٹو ،محمد ہاشم چھٹو ، قادر برفت و دیگر نے پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کو تحریری مسائل پیش کیے جس میں بنیادی مسائل پینے کے پانی کی قلت ، صحت مراکزمیں ڈکٹر ز کی غیر موجودگی، ادویات کی قلت ، انسانوں اور جانوروں کے لیے خوراک کا بندوبست نہ ہونا ، اسکولوں کی تباہ حالی اور پانی کو جمع کرنے والا بخاری ڈیم نا مکمل ہونے کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا اس موقعے پرپیپلز پارٹی رہنما عباس تالپر نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر عماس گوپانگ ، ڈی ای او ایجوکیشن ، پیپلز ڈاکٹر فورم کے محمد بخش ڈاہانی اور پی پی گڈاپ کے صدر حاجی محمد جوکھیو سے مسائل پر بات کی جس میں طئہ کیا گیا کہ ڈسپینسریوں میں فوری طور ادویات مھیاکی جائینگی، غیر حاضر اساتذہ اسکول پہنچیں گے اور پانی کے لیے ڈی ایم سی کی طرف سے خالی ٹینکیاں مھیا کی جائینگی جس میں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائیگا ،پی پی رہنما نے اسسٹنٹ کمشنر مختیار ابڑو سے بات چیت کی جس کے بعد انہوں نے یقین دلایا کہ مویشیوں کے چارے کے لیے ضروری چیزیں دو روز میں مھیا کی جائینگی ، پیپلز پارٹی کی جانب سے مذکورہ گوٹھوں کے مکینوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے بقیہ مسائل جلد حل کیے جائینگے ،وفد نے امید ظاہر کی کہ 25دسمبر سے قبل مسائل کو حل کرنے کے وعدوں پر عمل کیا گیا تو دہرنا دینے والے اعلان پر غور کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر جاوید تاج، خادم میرانی، ڈاکٹر محمد بخش ڈاہانی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :