تاندلیانوالہ، افغانستان سے آنے والے 4افغانی سرور کالونی سے گرفتار،

پکڑے جانیوالوں کے پاس کسی بھی قسم کی دستاویز پیش نہ کر سکے ،پولیس۔۔۔بسلسلہ روزگار آئے تھے، گرفتار افغانیوں کا موقف

پیر 22 دسمبر 2014 21:36

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) افغانستان سے آنے والے 4افغانی سرور کالونی سے گرفتار کر لئے گئے یہ افغانستان کے شہر کنڑ سے مردان آئے تھے اور 10 روز قبل تاندلیانوالہ میں ناصر خاں سکنہ سرورکالونی میں اپنا مکان کرایہ پر دے دیا پولیس نے ایک اطلاع پر اس مکان پر چھاپہ مار کر حبیب ،نور خاں ،یار خاں،عبدالرحمن اور مالک مکان ناصر خاں کو پکڑ لیا پکڑے جانے والے 4افغانی کسی بھی قسم کی دستاویز پاکستانی شناختی کارڈ پیش نہ کر سکے پکڑ ے جانے والے 4افغانی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ بسلسلہ روزگار یہاں آئے تھے پولیس سٹی تاندلیانوالہ مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :