وزیراعلی خیبرپختونخو اکاسابق صوبائی وزیر دوست محمد خان کے بھائی کی وفات پر اظہارافسوس

پیر 22 دسمبر 2014 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء)وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سابق صوبائی وزیر دوست محمد خان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے سوات کے صحافی افتخار علی کے والد ، روزنامہ مشرق کے اہلکار گل محمد کی والدہ اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور کے سیکورٹی اہلکارنور زمان خان کے والد کی وفات پر بھی گہرے رنج کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے اپنے الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔