شہید بشیر بلور کی دوسری برسی منائی گئی،مرکزی اورصوبائی قائدین وکارکنوں کی شرکت

پیر 22 دسمبر 2014 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید بشیر بلور کی دوسری برسی منائی گئی، تقریب میں شہدائے آرمی پبلک سکول اور عوامی نیشنل پارٹی کی یاد میں شمیعں روشن کی گئی جبکہ ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ تقریب میں اسفندیارولی خان ،صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ،غلام احمدبلور،میاں افتخارحسین اوردیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نشتر ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ دہشت گردوں نے پشاور میں بربریت کی انتہا کردی، ملک کی تاریخ کا بدترین واقعہ سامنے آیاہے، پشاور حملے کے بعد سیاسی جماعتوں کا ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند ہے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی لانے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی خارجہ پالیسی ٹھیک کریں ، تقریب سے خطاب میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خود کش جیکٹ ختم ہو سکتے ہے مگر باچا خان کے سپہ سالار ختم نہیں ہو سکتے ،دہشت گردوں نے ہمارے 700کارکنوں کو شہید کیا۔

متعلقہ عنوان :