سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں تین روزہ سوگ اور تنظیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

پیر 22 دسمبر 2014 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں تین روزہ سوگ منانے اور تنظیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ضلع شرقی کے منظور کالونی اور ضلع جنوبی کے علاقے لیاری بہار کالونی وارڈ کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ورکرز کنونشنز میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی دونوں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہاکہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے دہشت گردی سے قوم کی جان ہرگز نہیں چھوٹے گی ہم کہتے تھے کہ کپتان صاحب خدارا خوابوں کی دنیا سے حقیقت کی دنیا میں آجائیں فوج کے جوانوں اوربچوں کو شہید کرنے والوں کو آفس کھول کر دینے کی پیشکش کرنے والے بھی اب خواب غفلت سے جاگ گئے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سیاسی ونگ کو بھی سزا دی جائے جوبات حضرت باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان نے اسّی کی دہائی کے اوائل میں کہی اسے 30 لاکھ افغانوں کا خون بہنے اور 8 لاکھ افغانوں کے معذور ہونے، پورے ملک کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی آماجگاہ بننے اور پچاس ہزار سے زائد بے گنا ہ ہم وطنوں کی شہادت اور پوری دنیا میں بدنامی اور جگ ہنسائی کے بعد آج سب تسلیم کررہے ہیں2007میں ہمارے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ قراردیا ،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ کہا اور سب سے پہلے گڈ اور بیڈ کی تمیز کے بغیر دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے کا عزم کیا آج ہزاروں جوانوں اور شہریوں کی شہادت اور سانحہ پشاور کے بعد تمام قومی سیاسی قیادت اسے ماننے پر مجبور ہیں ،ہم میں اور ان میں فرق یہ ہے کہ انہوں نے اقتدار کے حصول کیے دھرنے اور تماشے لگا ئے اور ہم نے آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ،ان کی منزل صرف اور صرف اقتدار کا حصول اور ہماری منزل قوم کا محفوظ مستقبل ہے انہوں نے مذید کہا کہ بد ترین حالات میں بھی بھر پور طریقے سے ثابت قدم رہنے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمارا قاتل جلد اپنے انجام تک پہنچنے والا ہے ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ قریب ہے کارکنان چند عرصے تک احتیاط سے کام لیں ،اس موقع پرمرکزی رہنماء رنا گل آفریدی ،ضلعی صدور شیر خان اکاخیل ،عبدالقیوم سالارزئی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات حمید اللہ خٹک نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :