امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس 8 جنوری کو منصورہ میں طلب کر لیا

پیر 22 دسمبر 2014 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس 8 جنوری کو منصورہ میں طلب کر لیا۔ یہ اجلاس 11 جنوری تک جاری رہے گاجس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2015 ء کے لئے منصوبہ عمل کی منظوری دی جائے گی، نیز عوامی ایجنڈا ”اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان“ کے لئے منصوبہ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں 2014ء کے منصوبہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ پیش کیا جائے گااور 2013ء میں جماعت کے کام کی سالانہ اور اجتماع عام نومبر 2014ء کی رپورٹیں بھی پیش کی جائیں گی۔