وزیرداخلہ کی جانب سے علماء کرام اور مدارس کے کر دار بارے تعریف کر نے پر شکر گزار ہیں،ترجمان وفاق المدارس ،

وزیر داخلہ کے بیان کے بعد مدارس دینیہ اور علماء کرام کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے والوں کی زبانیں بند ہو جانی چاہئیں ،بیان

پیر 22 دسمبر 2014 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ترجمان مولانا عبدالقدوس محمدی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طرف سے دینی مدارس اور علماء کرام کے مثبت کردار کے اعتراف پر ان کے شکر گزار ہیں، وزیر داخلہ کی طرح باقی سیاستدان، عسکری حکام اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی دینی مدارس کا دورہ کر کے مدارس کے کردار وخدمات کا مشاہدہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران جس طرح علماء کرام کے مثبت کردار کی تعریف کی اور مدار س کے کردار وخدمات کو سراہا وہ انتہائی مستحسن ہے جس پر ہم تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔ ترجمان وفاق المدارس نے دیگر سیاستدانوں، حکومتی او ر عسکری حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو دعوت دی کہ وہ بھی دینی مدارس کے دورے کریں اور مدار س کے کردار وخدمات کا بچشم خود مشاہدہ کریں۔ ترجمان وفاق المدارس نے کہا کہ وزیر داخلہ کے اس بیان کے بعد مدارس دینیہ اور علماء کرام کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے والوں کی زبانیں بند ہو جانی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :