سال 2014 ،ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ بیٹنگ میں سری لنکاکے کمار سنگا کارا نے سب سے زیادہ رنزبنائے ،

کمار سنگا کارا نے 28 میچز میں 46.51 کی اوسط سے 1256 رنز بنائے ،4 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں

پیر 22 دسمبر 2014 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سال 2014 کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ بیٹنگ میں سری لنکاکے کمار سنگا کارا نے سب سے زیادہ رنزبنائے انہوں نے 28 میچز میں 46.51 کی اوسط سے 1256 رنز بنائے جن میں 4 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سری لنکاہی کے اینجلو میتھیوز نے 32 میچز میں 62.20 کی اوسط سے 1244 رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبر بھارت کے ویرات کوہلی نے21میچزمیں58.55کی اوسط سے 1054 رنز بنائے جن میں 4 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ چوتھے نمبرپرسری لنکا کے تلکارتنے دلشان نے25میچوں میں41.25کی اوسط سے 990 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔پانچویں نمبرپرجنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے18میچوں میں52.47کی اوسط سے892 رنزبنائے جن میں 5سنچریاں اور2نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :