ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیںآ یا ، یکم ربیع الاوّل کل (بدھ) کو ہوگی ،
عید میلادالنبی ﷺاتوار 4جنوری2015ء کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن
پیر 22 دسمبر 2014 21:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتیٴ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیںآ یا ، یکم ربیع الاوّل 1436ھ کل (بروز بدھ 24دسمبر) کو ہوگی اور عید میلادالنبی ﷺ اتوار 4جنوری2015ء کو ہوگی ۔ دریں اثنا پیر کو مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مفتی سید صابر حسین،مولانا نذیر نعیمی ، مولانا اسد دیوبندی ،مولانا صابرنورانی، مولاناحافظ محمد سلفی ، مفتی منیر احمد طارق،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
فنی معاونت کے لئے ڈائرکٹر محکمہٴ موسمیات کراچی کے عبدالقیوم بھٹو ا ور چیف اسپیس منیجر سپارکو غلام مرتضی نے شرکت کی ۔
پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ملک بھر میں کہیں سے بھی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،محکمہٴ موسمیات نے بھی اپنے مراکز سے عدمِ رویت کی رپورٹ دی،جامعة الرشید کے شعبہٴ فلکیات کے مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی،لہٰذا اتفاقِ رائے یکم ربیع الاول 1436ئھ بدھ24دسمبر کو ہوگی اور عید میلادالنبی ﷺ اتوار04جنوری2015ءء کو ہوگی۔مفتی منیب الرحمن نے تمام مسلمانانِ عالم کو ماہِ ربیع الاول اور عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی اور اُمت ِ مسلمہ اوروطنِ عزیز کی سلامتی اور امن وامان کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.