پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے ا گلے 18ماہ میں تمام ریڈار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا،

نئے ریڈارز کی تنصیب سے نہ صرف پاکستانی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک دوگنا ہوجائیگی بلکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا،ایئروائس مارشل خاور حسین

پیر 22 دسمبر 2014 20:34

پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے ا گلے 18ماہ میں تمام ریڈار تبدیل کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) ُپاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے ا گلے 18ماہ میں تمام ریڈار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،نئے ریڈارز کی خریداری اور تنصیب کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر وائس مارشل خاور حسین کا کہنا ہے کہ نئے ریڈارز کی تنصیب سے نہ صرف پاکستانی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک دوگنا ہوجائے گا بلکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا ۔

نئے ریڈارز کی خریداری اور تنصیب کے معاہدے کی تقریب پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ہیڈکواٹرمیں منعقد ہوئی ۔۔پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر وائس مارشل خاور حسین اور اسپین کی کمپنی اندرا(INDRA)کے نائب صدرFarancisco Navarroنے دستخط کیئے ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے کے تحت 9.6ملین ڈالر کی لاگت سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے تمام پرائمری اور سیکنڈری ریڈارز 18ماہ کی قلیل مدت میں تبدیل کیئے جائیں گے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر وائس مارشل خاور حسین کا کہنا تھا کہ ریڈارز کی تبدیلی سے نہ صرف کوریج کا معیار ، موثر اور زیادہ محفوظ ہوگا بلکہ پاکستانی کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک تقریبا د وگنا ہوجائے گا کیونکہ نئے ریڈارز کی تبدیلی سے جہازوں کا درمیانی فاصلہ کم ہوسکے گا جس کے سبب ایک وقت میں زیادہ جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکتے ہیں ۔

ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر وائس مارشل خاور حسین کا کہنا تھاکہ آئندہ تین سال میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت کمیونی کیشن ، نیوی گیشن اور سرولینس سسٹم کو مکمل طور پر اپ گریٹ کردیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر بے یک وقت کام جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف سول ایوی ایشن دورجدی کے بین الاقوامی معیار کے اہداف حاصل کرے گا بلکہ اس ریجن میں ایوی ایشن کے بڑتے ہوئے کارباور میں پاکستان سول ایوی ایشن کے حصے میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :