صوبائی حکومت نہ تو بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کررہی ہے اور نہ ہی صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرانے کو تیار ہے۔ خرم شیر زمان
پیر 22 دسمبر 2014 20:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ، صوبائی وزیر بلدیات سب اچھا کا راگ الاپ کر اہلیان کراچی کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں ۔ صوبائی حکومت نہ تو بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کررہی ہے اور نہ ہی صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرانے کو تیار ہے اور تو اور سندھ حکومت کے کئی محکموں میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے جس کی تائید حکومتی نمائندے اپنی نجی محفل میں بھی کرتے ہیں ۔
یہ باتیں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 112کے مختلف علاقوں جس میں گھاڑی کھاتہ ، پاکستان چوک اور ہجرت کالونی میں کھلی کچہری منعقد کر کے عوام مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر تحریک انصاف صدر ٹاؤن کے صدر عثمان ، شاکر ، علی رضا، طلحہٰ ، امان خان اور دیگر کارکنان سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اسمبلی کے فلور سے لیکر ہر جگہ اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے آواز بلند کی لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، حکمرانوں نے ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت عوام کو چند مسائل میں الجھائے رکھا ہے ، پورا شہر کچرا کنڈی بنا ہوا ہے اور بلدیاتی اداروں کے پاس فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہر کا بلدیاتی نظام تہس نہس ہوچکا ہے ۔
شہر کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی ، سیوریج کے نظام کی درستگی ، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کا ہے لیکن صوبائی حکومت کے پاس اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ان چھوٹے مسائل کو بھی حل نہ کرنا عوام دشمنی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سندھ اور وزیر بلدیات سے پُرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے حلقہ انتخاب پی ایس 112کے درجہ بالہ مسائل کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کیا جائے ورنہ میں اپنے حلقہ پی ایس 112کی عوام کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.