کارکنان رہا نہ ہوئے سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ‘اہلسنت والجماعت ،
شہید بھی ہم ہو رہیں ہیں اور اسیر بھی ہم انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ‘عبد الولی فاروقی
پیر 22 دسمبر 2014 20:24
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء)اہلسنت والجماعت کے رہنماء قاری عبد الولی فاروقی مولانا عبد الکبیر شاکر مولانا محب اللہ قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک جانب انتظامیہ اور حکومت ہمیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے وہی دوسری جانب ہمارے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کسی کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے خلاف اقدامات میں مصروف عمل ہے مگر ہم عوام اہلسنت کے حقوق غصب کرنیوالی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ ہم بارہا وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبے کی انتظامیہ کو اس بابت آگاہ کرچکے ہیں کہ ہمارے کارکنوں کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور ہم دعوے سے یہ کہتے ہیں کہ اگر ہمارے کسی بھی کارکن دہشتگردی ثابت کی گئی تو ہم خود اسے انتظامیہ کے حوالے کرینگے مگر بغیر کسی شواہد اور گواہ کے ہمارے کارکنوں کو لاپتہ کرنے کی اجازت ہم ہرگز نہیں دے انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف دہشت گرد آئے روز ہمارے کارکنوں کو چن چن کہ شہید کر رہی ہے اور دوسری طرف سیکورٹی ادارے ہمارے کارکنوں کورات کے اندھیرے میں چوروں کی طرح گھرو ں میں گھس کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کر کے لاپتہ کر رہی ہے ہم اس کی شدید مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکنان رہا نہ ہوئے سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.