ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 4 جنوری ہوگی

پیر 22 دسمبر 2014 20:20

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 4 جنوری ہوگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2014ء)پاکستان بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 4 جنوری 2015ء کو ہوگی۔ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے کسی بھی علاقے سے ربیع الاول کا چاند دکھائی دینے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ربیع الاول کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کیا۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ یکم ربیع الاول 24 دسمبر جبکہ 12 ربیع الاول چار جنوری 2015ء کو ہوگی۔