پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کا ا گلے 18ماہ میں تمام ریڈار تبدیل کرنے کا فیصلہ
پیر 22 دسمبر 2014 20:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے ا گلے 18ماہ میں تمام ریڈار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،نئے ریڈارز کی خریداری اور تنصیب کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر وائس مارشل خاور حسین کا کہنا ہے کہ نئے ریڈارز کی تنصیب سے نہ صرف پاکستانی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک دوگنا ہوجائے گا بلکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا ۔
نئے ریڈارز کی خریداری اور تنصیب کے معاہدے کی تقریب پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ہیڈکواٹرمیں منعقد ہوئی ۔پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر وائس مارشل خاور حسین اور اسپین کی کمپنی اندرا(INDRA)کے نائب صدرFarancisco Navarroنے دستخط کیئے ۔(جاری ہے)
معاہدے کے کے تحت 9.6ملین ڈالر کی لاگت سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے تمام پرائمری اور سیکنڈری ریڈارز 18ماہ کی قلیل مدت میں تبدیل کیئے جائیں گے ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر وائس مارشل خاور حسین کا کہنا تھا کہ ریڈارز کی تبدیلی سے نہ صرف کوریج کا معیار ، موثر اور زیادہ محفوظ ہوگا بلکہ پاکستانی کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک تقریبا د وگنا ہوجائے گا کیونکہ نئے ریڈارز کی تبدیلی سے جہازوں کا درمیانی فاصلہ کم ہوسکے گا جس کے سبب ایک وقت میں زیادہ جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکتے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر وائس مارشل خاور حسین کا کہنا تھاکہ آئندہ تین سال میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت کمیونی کیشن ، نیوی گیشن اور سرولینس سسٹم کو مکمل طور پر اپ گریٹ کردیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر بے یک وقت کام جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف سول ایوی ایشن دورجدی کے بین الاقوامی معیار کے اہداف حاصل کرے گا بلکہ اس ریجن میں ایوی ایشن کے بڑتے ہوئے کارباور میں پاکستان سول ایوی ایشن کے حصے میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.