ملکی تاریخ میں پہلی بار” پھانسیوں پر مٹھائیاں“ تقسیم

پیر 22 دسمبر 2014 20:14

ملکی تاریخ میں پہلی بار” پھانسیوں پر مٹھائیاں“ تقسیم

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث سزا ئے موت کے مجرموں کو دی جانے والی پھانسیوں کی خوشی میں ملک کے درجنوں شہروں میں مٹھائیاں تقسیم ہوئیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ ،گجرات،سیالکوٹ،سمیت چودہ شہروں میں این جی اوز کے نمائندہ دفاتر میں جبکہ گوجرانوالہ،فیصل آباد اور ملتان میں دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے والی سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔این جی اوز اور سول سوسائٹی کے لوگ مٹھائیاں تقسیم کر کے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار اور پاک فوج زندہ باد کا سٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے رہے۔