ریسکیو 1122 کی پنجاب بھر میں شہریوں کو دھند میں احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت،

ناگزیرسفرکی صورت میں فوگ لائٹس اور انڈی کیٹرز کااستعمال کریں، ڈی جی ریسکیو پنجاب

پیر 22 دسمبر 2014 20:12

ریسکیو 1122 کی پنجاب بھر میں شہریوں کو دھند میں احتیاطی تدابیراپنانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیرنے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید اورگہری دھند کی صورت میں غیرضروری سفرسے اجتناب کریں خاص طورپرجب نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویز پر حدِ نگاہ صفرہوتب کسی بھی صورت سفرنہ کیاجائے۔انہوں نے کہا تاہم ناگزیرصورتحال میں مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے سامنے "فوگ لائٹس اور انڈی کیٹرز"کااستعمال ضرورکریں ۔

گزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ہیڈکوارٹرز میں اعلی ریسکیو افسران کی میٹنگ کی صدارت کے دوران ڈی جی ریسکیو پنجاب کوپراونشل مانیٹرنگ سیل کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ دھند نے پنجاب کے کئی بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیاہواہے جس سے بڑے حادثات کاخدشہ بڑھ جاتاہے۔

(جاری ہے)

پی ایم سی انچارج نعیم مرتضی نے بتایاکہ دھند کایہ موسم مزید چنددنوں تک متوقع ہے ۔

میٹنگ میں ڈائریکٹرایڈمن بریگیڈئیر(ر)ڈاکٹرارشد ضیاء؛ڈپٹی ڈائریکٹر(پی اینڈڈی)فہیم قریشی؛ڈپٹی ڈائریکٹر(ایچ آر)ڈاکٹرفوادشہزادمرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر(فنانس)نعیم مختار،ڈپٹی ڈائریکٹر(آپریشنز)ڈاکٹرعلی امام سید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سیفٹی ،انوسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ)میاں محمد احسن اور دیگرریسکیوافسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹررضوان نصیرنے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں شہریوں خصوصاََ مسافروں میں دھند کے حوالے سے شعوراجاگرکریں کہ وہ دورانِ سفراحتیاط برتیں۔

انہوں نے ضلعی ایمرجنسی افسران پرزوردیاہے کہ وہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور لائف سیفٹی کے حوالے سے تمام ترکوششیں بروئے کارلائیں۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب نے مزید کہاکہ روڈٹریفک حادثات کے اعدادوشمارکے مطابق دھند کے موسم میں اگرچہ ٹریفک حادثات کی شرح میں واضح کمی دیکھی جاتی ہے کیونکہ دھند میں شہری سفرسے اجتناب برتتے ہیں لیکن بڑے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور؛گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، رحیم یارخان، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازیخان کے اضلاع میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے ، جبکہ آئندہ چند دنوں میں اسی طرح کاموسم متوقع ہے۔ڈاکٹررضوان نصیرنے تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران سے کہاہے کہ وہ کسی بھی سانحہ کی صورت میں فوری ریسپانس کویقینی بنائیں اور اپنے اپنے اضلاع میں ایمرجنسی متاثرین کو ایمرجنسی سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں گہری دھند متوقع ہے جس کے پیشِ نظرشہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ ریسکیو اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور گہری دھند میں سفرسے اجتناب کریں کیونکہ زندگی خداکاحسین عطیہ ہے جسے ہم نے محفوظ بناناہے۔

متعلقہ عنوان :