”دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء اوراستحکام کی جنگ ہے،ہر صورت جیتیں گے“،

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماء لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم سے گفتگو

پیر 22 دسمبر 2014 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء لیفٹیننٹ جنرل )ریٹائرڈ( عبدالقیوم نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنابھر پور کرداراداکرناہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء اوراستحکام کی جنگ ہے ۔ہمیں اتحاد کی قوت سے اس جنگ کو ہر صورت جیتنا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ با ہمت پاکستانی قوم دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے۔انشاء اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :