ویر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں امن عامہ اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس، سانحہ پشاور کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی

پیر 22 دسمبر 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں امن عامہ اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے شرکاء سے فکر انگیز اورمدلل انداز میں خطاب کیااورسانحہ پشاور کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زوردیا کہ یہ وقت” Do Or Die“کا ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آن پہنچا ہے۔ پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب دشمن کو اسی کی زبان میں ہی سخت ترین جواب دیا جائے گا۔اب زبانی جمع خرچ کادور نہیں رہابلکہ موثر انداز میں فیصلہ کن اقدامات کا وقت ہے اور پوری قوم بیدار اورمتحد ہوچکی ہے ۔انشاء اللہ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا نام ونشان مٹا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :