پیپلزپارٹی نے بینظیر بھٹو کی برسی شہدائے پشاور سے منسوب کردی،

27دسمبر کو بی بی اور شہداء پشاور کے لئے دعائیہ تقریبات ہوں گی

پیر 22 دسمبر 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی پارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی برسی شہدائے پشاور سے منسوب کردی ہے اور برسی کی تقریبات یوم دعا میں تبدیل کردی ہے، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پشاور میں بچوں کی شہادت پرپیپلزپارٹی نے بینظیربھٹو کی برسی کی تقریبات کو سوگ میں بدل دیا ہے، اب 27دسمبر کو بی بی کی برسی پر مرکزی تقریب نہیں ہو گی بلکہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر یوم دعا منایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پشاور کا سانحہ بہت بڑا ہے، پیپلزپارٹی اس سوگ سے باہر نہیں ہے، 27دسمبر کو بی بی اور شہداء پشاور کے لئے دعائیہ تقریبات ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :