چناب آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث 4مجرموں کو پھانسی دینے کی تیاری،

کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہےِ انتظامات مکمل کرلیے گئے

پیر 22 دسمبر 2014 20:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) کوٹ لکھپت جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں حساس ادارے کے دفتر اور چناب آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کامران ، عمر عظیم ، احسان ندیم اور محمد زاہد کے بلیک وارنٹ موصول ہونے کے پھانسی دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر جیل اور اطراف کی سیکورٹی کی ذمہ داری فوج کے پاس ہے۔کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں دو کلومیٹر تک عام افراد کا داخلہ بند کرکے جیل کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے۔ادھرہری پور میں پرویز مشرف حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ نیاز محمد کے بھی ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ پھانسی پشاور یا راولپنڈی کے جیل میں دیئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :