پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر میں ایکروٹس بیچ نمبر35 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،

مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل نصیر جنجوعہ تھے، مہمان خصوصی کی آمد پر پریڈ نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ بجایا گیا ،پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 425 ریکروٹس نے حصہ لیا

پیر 22 دسمبر 2014 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر میں پیر کے روز ایکروٹس بیچ نمبر35 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ اس پریڈ کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل نصیر جنجوعہ (ہلال امتیاز ملٹری) تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 425 ریکروٹس نے حصہ لیا جن میں سے 43 ریکروٹس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر پریڈ نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

معزز مہمان نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر شہزاد اختر کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا اور دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم فرما کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ فیصل بلال کو (DG Sword) سے نوازا گیا جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ محمد فیاض کو (Trophy) عطا کیا گیا۔

(جاری ہے)

تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ محمد عابد اشتیاق کو بھی (Trophy) سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی نے پریڈ سے خطاب کیا اور کامیابی سے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔ خطاب کے بعد پاس آؤٹ ہونے والی ریکروٹس نے مارچ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ آخر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کو کیوآرایف (Quick Reaction Force) کے جوانوں نے ہتھیار اور بغیر ہتھیار کے اپنے دفاع کا عملی مظاہرہ پیش کیا جس میں دہشت گردوں کے اچانک حملے پر ردعمل پیش کیا گیا۔ پریڈ میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کے عزیز واقارب بھی شامل ہیں جنہوں نے پریڈ کے ہر عمل پر ریکروٹس کو دل کھول کر داد دی۔

متعلقہ عنوان :