کبڈی ورلڈ کپ میں سلور اور براؤنز میڈلسٹ قومی مینز اور ویمنز ٹیم وطن واپس پہنچ گئیں،

دونوں ٹیمیں واہگہ بارڈر سے وطن واپس پہنچیں تو شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا، قومی کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت شائقین بھی ٹیم کو خوش آمدید کرنے کے لیے موجود تھیں، بھارتی ریویو کمیٹی فائنل میں ہمارے ساتھ ہونیوالی نا انصافی کا فیصلہ آج کرے گی :کپتان شفیق چشتی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی ،م آئندہ رانز میڈل کی بجائے گولڈ میڈل حاصل کرے گی، کپتان ویمنزکبڈی ٹیم مدیحہ لطیف ، ۔ کپتان سمیت دیگر آفیشلز نے بھی سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا ، منیجر نے ورلڈ کپ میں مینز اور ویمنز ٹیموں کی جیت کو پشاور کے شہدا کے نام کردیا

پیر 22 دسمبر 2014 19:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) کبڈی ورلڈ کپ میں سلور اور براؤنز میڈلسٹ قومی مینز اور ویمنز ٹیم وطن واپس پہنچ گئیں ، کپتان شفیق چشتی کا کہنا ہے کہ بھارتی ریویو کمیٹی فائنل کا فیصلہ کل کرے گی۔ پاکستان کی مردوں اور خواتین کی کبڈی ٹیمیں واہگہ بارڈر سے وطن واپس پہنچیں تو ٹیموں کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ قومی کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت شائقین بھی ٹیم کو خوش آمدید کرنے کے لیے موجود تھیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کا کہنا تھا کہ فائنل میں ٹیم نے بھارت کے خلاف خوب مقابلہ کیا لیکن امپائروں کے جانبدارانہ فیصلوں کے باعث میزبان ملک نے ہمیں ہرا دیا۔ قومی ویمن کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم آئندہ رانز میڈل کی بجائے گولڈ میڈل حاصل کرے گی۔

کپتان سمیت دیگر آفیشلز نے بھی سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا ، منیجر نے ورلڈ کپ میں مینز اور ویمنز ٹیموں کی جیت کو پشاور کے شہدا کے نام کیا۔ بھارت میں ہونیوالے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف امپائروں نے غلط فیصلوں سے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کے احتجاج پر بھارتی وزیر اعلیٰ نے متنازعہ فائنل کی تحقیقات کے لیے ریویو کمیٹی بنائی تھی جو آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔

متعلقہ عنوان :