بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جدیجا فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ،

متبادل کے طور پر لیفٹ آرم سپنر اکشار پاٹیل کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

پیر 22 دسمبر 2014 19:18

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جدیجا فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق روندرا جدیجا کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت ہے اور انہیں علاج کی غرض سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت نے ان کے متبادل کے طور پر لیفٹ آرم سپنر اکشار پاٹیل کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :