Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج شام ہوں گے

پیر 22 دسمبر 2014 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج (منگل) کی شام ہوں گے۔ حکومت کی نمائندگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی ‘ جہانگیر ترین اور اسد عمر مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ مذاکرات میں عدالتی کمیشن کے قیام پر بات چیت ہوگی۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات