ملا فضل اللہ کی افغان صوبے کنڑ میں موجودگی کی اطلاع ،

افغان فورسز کے آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ،33زخمی ہوگئے

پیر 22 دسمبر 2014 19:11

ملا فضل اللہ کی افغان صوبے کنڑ میں موجودگی کی اطلاع ،

کابل( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) افغان صوبے کنہڑ میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ،33 زخمی ہوگئے ہیں ، ملا فضل اللہ کی کنہڑ میں موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے کنڑ کے ضلع دانگم کے دیہات پر 1500 طالبان نے حملہ کیا جس کے بعد افغان فورسز نے اس علاقے میں آپریشن کیا جس کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک جبکہ 33زخمی ہوگئے ہیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے علاقے میں ملا فضل اللہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گورنر کنہڑ کا کہنا ہے کہ وانگم میں 1500 طالبان حملہ کیا حملہ آوروں میں پاکستانی طالبان اور لشکر طیبہ کے جنگجو بھی موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :