Live Updates

آئی ڈی پیز سے متعلق عمران خان کے تحفظات دور کیے جائیں گے،پرویز رشید،

قابل تقسیم محاصل میں سے 26 ارب روپے صوبائی حکومت کو ملتے ہیں،عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار

پیر 22 دسمبر 2014 19:10

آئی ڈی پیز سے متعلق عمران خان کے تحفظات دور کیے جائیں گے،پرویز رشید،

ّاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز سے متعلق عمران خان کے تحفظات دور کیے جائیں گے‘ قابل تقسیم محاصل میں سے 26 ارب روپے صوبائی حکومت کو ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ضرب غضب کے آغاز سے اب تک وفاقی حکومت 30 ارب روپے خرچ کر چکی ہے۔ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کو بیس ارب روپے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے گاہ ہیں۔ عمران خان کے تحفظات دور کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :