ڈبلیو ٹی او کے مستقل نمائندے کی تعیناتی : وفاقی حکومت نے شارٹ لسٹ چھ سینیئر افسران کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل کرلیا

پیر 22 دسمبر 2014 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت کی طرف سے ڈبلیو ٹی او کے مستقل نمائندے کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے شارٹ لسٹ کئے گئے چھ سینیئر افسران کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ‘ سیکرٹری کامرس‘ سیکرٹری فارن افیئرز پر مشتمل بنائی گئی کمیٹی نے سید توقیر حسین شاہ ‘ اسد مجید خان ‘ راجہ طاہر مجید ‘ عمر حمید ‘ نیاز محمد خان کے انٹرویوز کیے ان میں سے عام اور دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں سے فواد احمد فواد کا نام اس حوالے سے گردش کررہا تھا کہ انہیں وفاقی حکومت ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے تعینات کرنا چاہتی ہے لیکن گزشتہ روز ہونے والے انٹرویز میں فواد احمد فواد شریک نہیں ہوئے جبکہ جن دیگر افسران کے انٹرویوز کیے گئے ہیں ان میں سے کسی ایک کی تعیناتی کا فیصلہ آئندہ چند دن میں کرلیا جائے گا۔