خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پاکستان سٹون ڈیویلمپنٹ کمپنی کے زیر اہتما م سیمینار کا انعقاد،

خواتین کو صرف ہنر مند بنانا ہی کافی نہیں بلکہ خواتین کو ایسے شعبوں کو اپنانا چاہئے، لطف الرحمان

پیر 22 دسمبر 2014 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پاکستان سٹون ڈیویلمپنٹ کمپنی کے زیر اہتما م ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں کی خواتین کو خودروزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ماربل موزیک اور فرنیچر سازی کے ہنر کی تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکیں اس موقع پر پیسڈیک کے چیف ایگزیکٹیو لطف الرحمن نے بتایا کہ خواتین کو صرف ہنر مند بنانا ہی کافی نہیں بلکہ خواتین کو ایسے شعبوں کو اپنانا چاہئیے جس کی پاکستان اور عالمی سطح پر مانگ ہو کیونکہ صرف سامان بنانا ہی کافی نہیں اور شوروموں میں رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ ایسے کاروبار کا انتخاب کرنا ضروری ہے جس کی عالمی سطح پر مانگ ہوانہوں نے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دیگر ممالک کے ساتھ ان کی ضروریا ت کے مطابق کاروبار کرسکیں انہوں نے کہاکہ اس وقت اسلام آباد اور ایبٹ اباد میں خواتین کو ٹریننگ دی جارہی ہے سیمینار سے ماربل تعمیرات اور آرکیٹکچر کے شعبوں اور چمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :