Live Updates

عمران خان سے شہید بچے کی والدہ کا دردناک سوال

پیر 22 دسمبر 2014 18:49

عمران خان سے شہید بچے کی والدہ کا دردناک سوال

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونیوالے بچوں کے ورثاءنے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہاہے کہ یہ بڑے اور دلیرانہ فیصلوں کا وقت ہے ، دہشتگردوں کو سرعام لٹکایاجائے ۔ پشاور کے آرمی پبلک سکول کے دورے کے موقع پر شہداءکے ورثاءنے عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا اور بچوں کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایک باہمت ماں نے عمران خان سے کہاکہ تحریک انصاف کو تبدیلی کے لیے ووٹ دیاتھا ، بچے مررہے ہیں، تبدیلی کب آئے گی؟؟؟ یہ بڑے فیصلوں کا وقت ہے ، آگے بڑھیں ، قوم آپ کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔ آرمی پبلک سکول کے دورے کے بعد عمران خان شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر گئے جہاں لواحقین سے تعزیت اور طاہرہ قاضی کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :