الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کی رکنیت بحال کر دی

پیر 22 دسمبر 2014 18:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کی رکنیت بحال کر دی ہے انہیں الیکشن ٹربیونل نے ناہل قرار دیا تھا تفصیلات کے مطابق خیر پور سندھ سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی نواب علی وسان کی رکنیت الیکشن ٹریبونل نے انہیں ناہل کیا تھا سپریم کورٹ نے ان کی رکنیت بحال کر دی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی رکنیت بحال کی ہے نواب علی وسان خیرپوسندھ این اے 215سے منتخب ہوئے تھے اور ان کے مد مقابل غوث علی شاہ تھے انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں ان کے خلاف شکایت درج کر ائی تھی