عارف والا: پسندکی شادی تنازعہ ، مسلح افراد نے دلہا کی65 سالہ ماں کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا،

بااثر زمیندار نے معمولی تنازعہ پر محنت کش کی ماں پر کتا چھوڑ دیا،حالت نازک ہسپتال داخل

پیر 22 دسمبر 2014 18:44

عارف والا: پسندکی شادی تنازعہ ، مسلح افراد نے دلہا کی65 سالہ ماں کو گن ..

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پسندکی شادی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے دلہا کی65 سالہ ماں کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں ماڑی ہزارہ کے رہائشی لیا قت علی نے لبنی ٰ بی بی دختر محمد حسن سے گھرسے فرار ہوکر پسندکی شادی کرلی اسی تنازعہ پر محمد حسن نے 7 نامعلوم مسلح ساتھیوں سے ملکر لیا قت علی کی والدہ بشیراں بی بی کواسلحہ کی نوک پر کھیت سے گھر آتے ہوئے کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواء کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

دوسر ے واقعہ میں بااثر زمیندار نے معمولی تنازعہ پر محنت کش کی ماں پر کتا چھوڑ دیاحالت نازک ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ نواحی گاؤں55/EBمیں محنت کش احسن جاوید کی والدہ ام بی بی پر معمولی تنازعہ پر بااثر زمیندار ممتازاحمد نے نامعلوم ساتھیوں سے ملکر گھر کے باہرگلی میں کتا چھوڑ دیا ام بی بی شدید زخمی ہوگئی چیخ وپکار پر اہل دیہہ اکٹھا ہوگیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔