سابق وزیراعظم شوکت عزیز غدار ی کیس : خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقر ر ، ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا

پیر 22 دسمبر 2014 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی غدار ی کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقر ر ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت آج منگل کو کرے گا۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل وسیم سجاد عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔ رجسٹر ار آفس کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات لگائے گئے ہیں کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کو صر ف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے ۔

خصوصی عدالت کے اختیارات آئینی طور پر ہائیکورٹ کے برابرہوتے ہیں ۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت غداری کیس کے فیصلے 21 نومبر 2014 کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر ، مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر زاہد حامد اور سینئر وکیل تو فیق آصف نے چیلنج کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر اٹارنی جنر ل آف پاکستان سے قانونی رائے بھی طلب کررکھی ہے اور خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی برقرار ہیں ۔

خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائرکی گئی تمام درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ فریقین کی جانب سے وکلاء عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل چوہدری فیصل اور بیرسٹر فروغ نسیم بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔