اسلام آباد ہائیکورٹ : ممبئی حملہ کیس کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمن لکھوی کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ کی اپیل کی سماعت وکلاء برادری کے احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے نہ ہوسکی

پیر 22 دسمبر 2014 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملہ کیس کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمن لکھوی کی جانب سے بھارتی دستاویزات کوانسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے چالان کا حصہ بنانے پر دائر کی گئی انٹرا کورٹ کی اپیل کی سماعت وکلاء برادری کے احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کر نا تھی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام ہائیکورٹ میں وکلاء برادری کا لاہو رسے تعلق رکھنے والے وکیل عامر فاروق کی تقرری کے خلاف عدالتی بائیکاٹ جاری رہا جس کی وجہ سے ممبئی حملہ کے مرکز ی ملزم کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت نہ ہوسکی۔ درخواست گزار نے ممبئی حملہ کیس میں بھارتی دستاویزات کو انسدار دہشگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے چالان کا حصہ بنانے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا ہے اور خصوصی عدالت انسدار دہشگردی کے 21 جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعاء کی گئی ہے۔ ممبئی حملہ کیس میں مرکزی ملزم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگئی ۔