اسلام آبا دہائیکورٹ: پلانگ مارچ کے دوران شرکاء پر لاٹھی چارج سے انکار کرنے والے پولیس آفیسر کی انٹرکورٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی
پیر 22 دسمبر 2014 18:43
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) اسلام آبا دہائیکورٹ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مارچ کے دوران شرکاء پر لاٹھی چارج سے انکار کرنے والے پولیس آفیسر ایس ایس پی آپریشن محمدعلی نیکوکار ا کی انٹرکورٹ اپیل کی سماعت آج منگل کو ہوگی ۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ شعیب شاہین اور عمیر بلوچ عدالت میں پیش ہوں گے ۔
ہائیکورٹ کا دورکنی چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایس ایس پی آپریشن محمد علی نیکوکار ا کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت ہونا تھی لیکن پیر کے روز عدالت عالیہ میں وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہوسکی ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پولیس آفیسر محمد علی نیکوکارا نے اگست کے مہینہ میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سینئر افسران کی جانب سے لاٹھی چارج کرنے سے انکار کر دیاتھا۔
اور اعلی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا تو لاہور میں ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ رونماہوسکتا ہے ۔ پولیس آفیسر نے اعلی حکام سے لاٹھی چارج کرنے کے لیے تحریر ی احکامات مانگے تھے ۔ بعد میں اعلی حکام نے پولیس آفیسر کاتبادکیا اور کچھ ماہ بعد ایس ایس پی آپریشن محمدعلی نیکوکارا پر چارج شیٹ کر دیاگیا ۔ پولیس آفیسر نے اعلی حکام کی طرف سے لگائی گئی چارج شیٹ کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیاتھا اور جسٹس اطہر من نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست مستردکردی تھی ۔ د رخواست گزار نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے جس کی باقاعدہ سماعت آج دورکنی بینچ کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.