فیصل آباد:گاڑیوں پرغیر قانونی سبز نمبر پلیٹس کے حوالے سے جاری مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ

پیر 22 دسمبر 2014 18:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم کی ہدایت پرگاڑیوں پرغیر قانونی سبز نمبر پلیٹس کے حوالے سے جاری مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسی بھی پرائیویٹ گاڑی پر غیر قانونی سبز نمبر پلیٹ ہر گز برداشت نہیں کررہے ہیں۔ نمبر پلیٹ قانونی اور نمونہ کے مطابق ہونی چائیے۔رواں ماہ کے دوران 368 گاڑیوں کوغیر قانونی سبز نمبر پلیٹس لگانے پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سے انہیں دھر لیا گیا۔

جرمانہ 86ہزار 600روپے بھی کیا گیا۔ سی ٹی او کی ہدایت پر اپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ دسمبر کے ماہ غیر رجسڑڈ174گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ۔ انہیں اس وائیلیشن پر 58ہزار100روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں قانونی خلاف ورزیوں پر متعدد گاڑیوں کومختلف ٹریفک سیکڑز میں بند بھی کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے تمام ٹریفک سرکلز میں تما م ڈی ایس پیز ٹریفک اور ٹریفک سکیڑز انچارجز کو بھی اپلائیڈ فار اور غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف آپریشن کو جاری رکھنے کے تفصیلی احکامات بھی جاری کر دئیے گے ہیں۔

ان دونوں خلاف ورزیوں پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔شہریوں سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر غیر قانونی نمبر پلیٹس لگانے سے گرہز کریں اور اس کے علاوہ اپنی گاڑیوں کو رجسڑڈ کرنے کے بعد سڑکوں پر لائیں۔

متعلقہ عنوان :