پی سی بی کی اجازت کے بغیر اشتہار میں کام کرنے پر شاہد آفریدی ، وہاب ریاض ، محمد عرفان اور فواد عالم کو شوکاز نوٹس جاری ،

سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پی سی بی سے این او سی لئے بغیر کسی اشتہار میں کام نہیں کیا جاسکتا ، ترجمان پی سی بی

پیر 22 دسمبر 2014 18:34

پی سی بی کی اجازت کے بغیر اشتہار میں کام کرنے پر شاہد آفریدی ، وہاب ریاض ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے پر کپتان شاہد آفریدی سمیت دیگر چار کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ، محمد عرفان ، وہاب ریاض اور فواد عالم نے پی سی بی کی اجازت کے بغیر اشتہار میں کام کیا ۔ سینٹرل کنٹریکٹ اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کوئی بھی کام کرنے ، کئی جانے یا پریس کانفرنس کرنے سے پہلے پی سی بی سے اجازت لینا لازمی ہے بغیر این او سی کے آپ کسی بھی اشتہار میں کام نہیں کرسکتے ۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو اس سے پہلے بھی پریس کانفرنس کرنے پر پی سی بی کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی تھی اس کے علاوہ یونس خان کے بھی ون ڈے میں شامل نہ کئے جانے کے متنازعہ بیان پر انہیں بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :