غیرمنتخب متوازی اتھلیٹ ایسوسی ایشن کا تنازع حل نہ کرنے پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ سے توہین عدالت کی درخواست پر 30جنوری تک جواب طلب،

تائیکوانڈو،ٹیبل ٹینس اور والی بال ایتھلیٹس ایسویسی ایشنز کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر حارث عظمت نے ڈی جی سپورٹس بورڈ نے منتخب ایسویسی ایشنز ہونے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر غیر منتخب متوازی ایسویسی ایشنز قائم کر دیں

پیر 22 دسمبر 2014 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے غیرمنتخب متوازی اتھیلیٹ ایسوسی ایشن کا تنازع حل نہ کرنے پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ سے توہین عدالت کی درخواست پر 30جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے تائیکوانڈو،ٹیبل ٹینس اور والی بال ایتھلیٹس ایسویسی ایشنز کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر حارث عظمت نے ڈی جی سپورٹس بورڈ نے منتخب ایسویسی ایشنز ہونے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر غیر منتخب متوازی ایسویسی ایشنز قائم کر دیں۔

عدالت عالیہ نے متوازی ایسویسی ایشنز کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کو جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے مگر عدالت عالیہ کے اس حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔جس پر عدالت نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈاختر نواز کو تیس جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔