افغانستان میں افغان اور پاکستانی فورسز کا مشترکہ آپریشن، ملا فضل اللہ کے دست راست کمانڈر فریدون سمیت33عسکریت پسند ہلاک

پیر 22 دسمبر 2014 18:33

افغانستان میں افغان اور پاکستانی فورسز کا مشترکہ آپریشن، ملا فضل اللہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22دسمبر۔2014ء) مشرقی افغانستان کے صوبہ کنڑ اور پکتیا میں افغان نیشنل آرمی اور پاکستانی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن، کمانڈر فریدون سمیت 33عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔ سیکورٹی فورسز نے کنڑ میں تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے ٹھکانے کو بھی گھیرے میں لینے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات سے کنڑ اور پکتیا میں سرچ آپریشن کے دوران ملا فضل اللہ کے دست راست کمانڈر فریدون سمیت33عسکریت پسند ہلاک کر دیئے گئے ہیں اور سرچ آپریشن کے دوران 2درجن سے زائد عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فورسز نے طالبان سربراہ ملا فضل اللہ کے ٹھکانے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔