چین کے صدر ژی جینگ کا آئندہ سال فروری میں دورہ پاکستان متوقع

پیر 22 دسمبر 2014 18:31

چین کے صدر ژی جینگ کا آئندہ سال فروری میں دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) چین کے صدر ژی جینگ کا آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی شین فنگشیانگ کی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے نائب صدر کی قیادت میں پاکستان کا حالیہ دورہ کرنیوالے وفد نے حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں انہیں صدر ژی جینگ کے آئندہ فروری میں پاکستان کے متوقع دورے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے مزید بتایا کہ وفدنے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں بھی انہیں صدر کے دورے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا اکہ ہم چینی صدر کے دورے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :