کرم ایجنسی: پولیٹیکل حکام کی کارروائی ، گاڑی اور گھر سے 115بوتل شراب برآمد ، ایک ملزم گرفتار

پیر 22 دسمبر 2014 18:31

پارا چنار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی اور گھر سے 115بوتل شراب برآمد کرلئے اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل تحصیلدار جاوید خان کے مطابق انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا کران کی زندگی سے کھیل رہے ہیں پولیٹیکل آفیسر پارا چنار شاہد علی خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا اور پہلے مرحلے میں جٹالو کلے میں ایک گھر اور گاڑی کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران 115 بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے