پاک فوج اور ملک وقوم کی خاطر وہ اپنے دو دیگر بیٹے بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، والدین عمران علی

پیر 22 دسمبر 2014 18:31

پارا چنار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاور میں ایک غریب خاندان کے شہید ہونے والے عمران علی کے والدین کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ملک وقوم کی خاطر وہ اپنے دو دیگر بیٹے بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اور اپنے بیٹے کی شہادت پر انہیں فخر ہے ۔

(جاری ہے)

پارا چنار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے سکینڈ ایئر کے طالبعلم عمران علی کے والد نثار علی اور والدہ نے بتایا کہ شہید عمران علی نے انتہائی مشکلات میں تعلیم حاصل کرلی عمران علی سکول سے چھٹی کے بعد مزدوری کرکے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرتا رہا اور پانچ سال قبل جب آرمی پبلک سکول میں داخلہ لیا تو والدہ نے سلائی کے کام سے عمران علی کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا بیڑہ اٹھایا سانحہ پشاورمیں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوگیا عمران علی کے والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاک فوج کو نذرانے کے طورپر اپنا بیٹا دیا تھا اور اپنے بیٹے کی شہادت پر انہیں فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :