ممبئی حملہ ، ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کیخلاف اپیل تاخیر کا شکار ہوگئی ،

ابھی تک عدالتی احکامات کی کاپی موصول نہیں ہوئی جو قانونی کارروائی کے لیے ضروری ہے ، سرکاری استغاثہ

پیر 22 دسمبر 2014 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سرکاری استغاثہ اظہر چوہدری نے کہاہے کہ 2008 میں ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل میں تاخیر پر مجبور کیا گیا۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے گزشتہ ہفتے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

(جاری ہے)

ذکی الرحمان کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف ہندوستان نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومتی استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر چوہدری نے بتایا کہ مذکورہ اپیل پیر دائر کی جانی تھی تاہم وہ ایسا کرنے سے معذور ہیں۔اظہر چوہدری کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی تک عدالتی احکامات کی کاپی موصول نہیں ہوئی جو قانونی کارروائی کیلئے ضروری ہے اور وہ ضمانت کے احکامات کا مطالعہ کرنے کے بعد چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :