حافظ سعید کو صاحب کہنے پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ،

سلامتی کونسل کمیٹی کے گیری کوئنلین نے 17 دسمبر کو ایک سرکاری اعلامیے میں حافظ سعید کو حافظ محمد صاحب کہہ کر بلایا

پیر 22 دسمبر 2014 18:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) بھارت نے اقوام متحدہ سے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کیلئے ایک سرکاری دستاویز میں صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این ڈی ٹی وی پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کمیٹی کے گیری کوئنلین نے 17 دسمبر کو ایک سرکاری اعلامیے میں حافظ سعید کو حافظ محمد صاحب کہہ کر بلایا۔

(جاری ہے)

یہ اعلامیہ کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی سرگرمیوں، منسلک افراد اور اداروں سے متعلق تھا، جس میں القاعدہ کے اس تنظیم سے تعلق کے حوالے سے بات کی گئی۔واضح رہے کہ بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ حافظ سعید ممبئی حملے کے ذمہ دار ہیں اقوام متحدہ نے دسمبر 2008 میں حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوةکو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جس کے تحت تنظیم کا اکاوٴنٹ منجمد کردیا گیا تھا۔ممبئی حملوں کے بعد حافظ سعید کو حکومت نے نظر بند کر دیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ نے ان کے خلاف دائر تمام مقدمات ختم کرکے ان کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا اور جماعت الدعو ةکو ایک فلاحی جماعت قرار دیتے ہوئے اسے کام جاری رکھنے کی اجازت بھی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :