Live Updates

عمران خان کا آرمی پبلک اسکول کا دورہ،پرنسپل طاہرہ قاضی کے اہلخانہ سے تعزیت،

تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تو پھر تباہی کیوں ملی ؟ ،بچوں کا عمران خان سے شکوہ

پیر 22 دسمبر 2014 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا اور پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر جا کر تعزیت کی۔ اس سے قبل اسکول کے دورے کے موقعے پر شہید بچوں کے والدین نے عمران خان سے یہ شکوہ کیا کہ تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تو پھر تباہی کیوں ملی ۔پیر کو پشاور میں عمران خان نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان کو سکول میں پیش آنے والے المناک سانحے کی تفصیلات بھی بتائی گئیں۔سکول میں موجود شہید اور زخمی بچوں کے والدین نے بھی عمران خان کو واقعات کے بارے میں بتایا۔غمزدہ والدین عمران خان سے شکوہ بھی کیا کہ تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا، تحفے میں تباہی ملی، یہ کیسی تبدیلی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آرمی پبلک اسکول کے دورے کے بعد عمران خان پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر پہنچے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :