شمالی وزیرستان کے52456 خاندانوں میں 33 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے تقسیم

پیر 22 دسمبر 2014 18:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں میں یہ رقم پندرہ دسمبر تک تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواء میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے ایثار خیبر پختونخواء پروگرام کے دوسرے مرحلے میں شمالی وزیرستان ایجنسی کے اندراج شدہ باون ہزار چار سو چھپن خاندانوں میں 33 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے تقسیم کئے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں میں یہ رقم پندرہ دسمبر تک تقسیم کی گئی۔ایثار خیبر پختونخواء پروگرام کے پہلے مرحلے میں شمالی وزیرستان کے اندراج شدہ57700 خاندانوں میں ماہانہ فی کس آٹھ ہزار روپے تقسیم کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :