ایل پی جی کی مانگ بڑھنے پر قیمتوں میں 20روپے فی کلو اضافہ ،180روپے فی کلو ہو گئی،گھریلو سلنڈر 260روپے اضافے سے 2340،کمرشل 900روپے اضافے سے 8100روپے تک جا پہنچا

پیر 22 دسمبر 2014 18:25

ایل پی جی کی مانگ بڑھنے پر قیمتوں میں 20روپے فی کلو اضافہ ،180روپے فی کلو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھنے پر قیمتوں میں 20روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، فی کلو قیمت 180روپے تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے سے سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزبغیر کسی نوٹیفکیشن کے قیمت میں 20روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جسکے باعث فی کلو قیمت 180روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 260روپے اضافے سے 2340جبکہ کمرشل سلنڈر 900روپے اضافے سے 8100روپے تک جا پہنچا ہے ۔

ایل پی جی فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مانگ بڑھنے سے سپلائی کم مل رہی ہے جبکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمتو ں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ دوسری طرف شہر میں ایل پی جی کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے جو 180 سے 200روپے تک ہے ۔

متعلقہ عنوان :