الیکشن کمیشن کی خبروں پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا برہمی کا اظہار،

میڈیا سے رابطہ رکھنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت

پیر 22 دسمبر 2014 18:20

الیکشن کمیشن کی خبروں پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا برہمی کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن کی خبروں پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا گیاجس میں میڈیا کو محدود رکھنے کیلئے کہا گیا میڈیا سے رابطہ رکھنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔