27 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی

پیر 22 دسمبر 2014 17:39

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) 27 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس امجد آفریدی اور سابق صوبائی وزیر کھیل و صدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا سنوکر اکیڈمی اور گرین سنوکر کلب میں جاری 27 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا جس کے فری کواٹر فائنل میں حمید نے یاسر کو 4-2 ،سربلند خان نے فہد کو4-1 ،عامر نے راشد کو 4-2 ، نعمان نے فیضان کو چار صفر ، شرجیل نے اسماعیل کو چار صفر شاہ خان نے محمد آصف کو چار دو ، ضیاء نے امتیاز کو چار تین اور فرہان نے اعوان شاہ کو 4-1 سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

چیمپئن شپ میں سیمی فائنل اور فائنل آج کھیلے جائیگے ۔

متعلقہ عنوان :