نیشنل بیگم کلثوم سیف الله ٹینس چیمئن شپ 7 جنوری سے منعقد ہوگا،خالد رحمانی

پیر 22 دسمبر 2014 17:39

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل بیگم کلثوم سیف الله رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ سات جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد رحمانی نے سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری و ترجمان پاکستان ٹینس فیڈریشن عمرآیاز خلیل بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعد سات جنوری 2015 سے نیشنل بیگم کلثوم سیف الله ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کیاجائے گا اانہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ جس میں تمام ڈیپارٹمنٹ اورصوبوں کے ٹیمیں شرکت کرینگی ۔

چیمپئن شپ میں سات ایونٹ رکھے گئے ہیں جن میں انڈر12 ، انڈر14 ، انڈر18 ، مینز سنگلز ، مینز ڈبلز ، ویٹرنز ڈبل 45 سے اباؤ ، سینئر ڈبلز پچاس سے سال سے زائد شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کیلئے انہوں نے تمام چیمپئن شپ کیلئے انٹر فیس ختم کردی جبکہ کھلاڑیوں کو ٹی اے کے علاوہ ڈیلی الاؤنس چھ سو روپے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ رجسٹریشن فیس بھی 2015 دسمبر تک ختم کردی گئی ہے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹر ی کیلئے فارم ب اور تصاویر اور اٹھا رہ سال سے زائد عمر کے کھلاڑی شناختی کارڈ اور تصاویر ساتھ لائیں ۔

متعلقہ عنوان :